
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کولواہ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے پر شدید حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق آج دوپہر کے وقت مسلح افراد نے بانی کے مقام پر اس وقت قافلے کو نشانہ بنایا جب وہ چار گاڑیوں پر مشتمل تھا اور علاقے سے گزر رہا تھا۔ حملے میں فورسز کی دو گاڑیاں شدید طور پر متاثر ہوئیں جس کے نتیجے میں فورسز کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
حملے کے دوران فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا، اور علاقے میں طویل وقت تک گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔
حملے کے بعد فورسز نے علاقے کا محاصرے کرکے فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کو شدید حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جن میں متعدد اہلکاروں کی ہلاکت سامنے آتی رہتی ہیں لیکن فورسز کے جانب سے ان ہلاکتوں کو اکثر چھپایا جاتا ہے۔
آواران میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری اکثر بلوچستابنلبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) قبول کرتی رہی ہے، تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔