آواران: ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

بلوچستان کے ضلع آواران میں دراسکی ندی کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ سے راجد علی ولد اللہ بخش سکنہ ساہ کل مالار موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ نعیم ولد عرض محمد سیاہ کل شدید زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی لیویز اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال آواران منتقل کر دیا گیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوانوں کو سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ، جسے عام طور پر “ڈیتھ اسکواڈ” کہا جاتا ہے، کے کارندوں نے نشانہ بنایا۔

واضع رہے کہ اس گروہ پر پاکستانی فورسز کی پشت پناہی سے بلوچ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ، جبری گمشدگیوں اور دیگر سماجی جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کولواہ: پاکستانی فورسز کے قافلے پر مسلح افراد کا حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات

ہفتہ مئی 3 , 2025
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کولواہ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے پر شدید حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق آج دوپہر کے وقت مسلح افراد نے بانی کے مقام پر اس وقت قافلے کو نشانہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ