
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک لیویز اہلکار کو قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت حسن جان ولد یار محمد سکنہ سریکوران کے طور پر ہوئی ہے۔ اُس کی لاش سی پیک روڈ پر ائیرپورٹ کے قریب سے ملی۔ لاش پر گولیوں، تیز دھار آلے اور تشدد کے نشانات تھے۔
پولیس کو صبح 8 بجے اطلاع ملی کہ ائیرپورٹ روڈ پر ایک شخص کی لاش پڑی ہے۔ لاش کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت لیویز اہلکار حسن جان کے طور پر کی گئی۔
تاہم تاحال قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔