
قلات کے علاقے گزنائی اور منگوچر میں اتوار کے روز بڑی تعداد میں مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ کو بلاک کر کے گاڑیوں کی چیکنگ کی۔
اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے سیندک منصوبے کی سپلائی گاڑیوں کو راکٹ لانچر اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
تاہم تاحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوا ہے۔
ادھر ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں بھی گزشتہ رات بڑی تعداد میں مسلح افراد نے آسیاباد کے مقام پر ناکہ بندی کی۔ مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے گاڑیوں اور بسوں کو روک کر سخت تلاشی لی اور کئی گھنٹوں تک چیکنگ جاری رکھی۔
تاہم دونوں کارروائیوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے، البتہ ماضی میں اس نوعیت کی کارروائیوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔