سیاست اوربہترین سیاسی نظام منزل آسان اورمستقبل کی تعمیروترقی کاضامن ہے۔ڈاکٹرجلال بلوچ

بلوچ نیشنل موومنٹ کے ترجمان نے کہا کہ پارٹی کے سیاسی تربیتی سلسلے پروگراموں کے سلسلے میں ’’سیاست ‘‘کے موضوع پہ ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی میزبانی کے فرائض بی این ایم نیدرلینڈز چیپٹر کے ممبر کہور بلوچ نے ادا کیےجبکہ مہمان بلوچ نیشنل موومنٹ کے سینئروائس چیرمین ڈاکٹر جلال بلوچ تھے۔

ڈاکٹر جلال بلوچ نے سیاست کے تاریخی پس منظر ،قوموں کی تعمیر و ترقی کے لیے اس کی اہمیت و افادیت پہ تفصیلی روشنی ڈالیاس ضمن میں شرکاء کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر جلال بلوچ کا کہنا تھا کہ سیاست اور ایک بہترین سیاسی نظام کی بدولت نہ صرف مقصد کا حصول سہل بن جاتا ہے بلکہ مستقبل کی تعمیر و ترقی کا دارومدار بھی منظم سیاسی نظام پہ منحصر ہوتاہے۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت جو آزادی کی جدوجہد میں مصروف عمل ہو اس کے لیے یہ ازحد ضروری ہے کہ مستقبل کے لیے پیش بندی کرے تاکہ از بعد آزادی یا آنے والے دنوں میں لیڈرشپ اور کیڈرز کی خلاء باقی نہ رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا میں بعض ترقی یافتہ ممالک کی تاریخ پہ اگر نظر دوڑائی جائے تو ہمیں ان کا ماضی انتہائی تاریک دکھائی دیتا ہے لیکن جونہی انہوں نے سیاسی پیش بندی شروع کی اور خود کووقت و حالات کے مطابق بدلنے کو تیارہوگئے تو دنیا پہ راج کرنے لگے۔ مغرب اس کی بڑی مثال ہے جو ایک زمانے میں اندرونی طور پہ شدید انتشار کا شکار تھا لیکن سیاسی عمل کو پروان چڑھانے کے بعد وہ تعمیر و ترقی کا استعارہ بن گئے۔ ویسے بھی یہ ایک حقیقت ہے کہ جہاں کئی بھی سماج نے سیاسی اداروں کو تقویت بخشی ہیں انہیں منزل پانے میں دیر نہیں لگی ، جیسے بیسوی صدی کی تحریکیں جن میں ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کی تحریکیں جن کی کامیابی نے دنیا کا نقشہ ہی بدل کے رکھ دیا اور آج وہ ایک الگ شناخت رکھتے ہیں۔لہذا وقت کا تقاضا یہی ہے کہ ہمیں نہ صرف حالیہ دنوں میں تحریک کی کامیابی کے لیے سیاسی عمل کو پروان چڑھانا چاہیے بلکہ آنے والا کل بھی ہمارا ہدف ہونا چاہیے۔

آخر میں ڈاکٹر جلال بلوچ نے کہا کہ بلوچ نیشنل موومنٹ جس انداز سے آگے بڑھ رہی ہے اسے دیکھ کر یہ کہنا بے جا نہیں ہوگا کہ جماعت نے جو ادارتی طرز (Departmental)اپنا یاہے وہ وقت و حالات کے تقاضوں کے عین مطابق ہے جس میں آنے کل کو بھی انہوں نے نظرمیں رکھا ہے ۔ اسی وژن کے ساتھ آگے بڑھنا ہی کامیابی کی علامت ہے ۔ یاد رہے کہ یہ پروگرام بلوچ نیشنل موومنٹ کے (Capacity Bulding Council)زیرِ توسط منعقد ہونے والا چودہواں پروگرام تھا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پسنی میں نعش برآمد، حب میں فائرنگ، قلات میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد ھلاک گوادر دیوار گرنے سے متعدد بچے زخمی

منگل فروری 27 , 2024
پسنی میں نعش برآمد، حب میں فائرنگ، قلات میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد ھلاک گوادر دیوار گرنے سے متعدد بچے زخمی

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ