
شال میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری کےخلاف اہل خانہ کے جانب احتجاجی کیمپ قائم کرلیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، صبغت اللہ شاہ جی، بیبگر بلوچ، بیبو بلوچ، گلزادی اور دیگر سیاسی رہنما و کارکنوں کی غیر قانونی اور غیر آئینی حراست کے خلاف اُن کے اہل خانہ نے شال پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کیا ہے۔
احتجاجی کیمپ کا مقصد ریاستی جبر کے خلاف آواز بلند کرنا اور سیاسی رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرنا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سیاسی کارکنوں کو ماورائے آئین طریقے سے حراست میں رکھنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے شال کے تمام طبقات سماجی و سیاسی کارکنوں، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ احتجاجی کیمپ میں شرکت کر کے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کریں۔