تربت: ایک اور نوجوان کی لاش برآمد

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پسنی کے رہائشی نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس زرائع کے مطابق رات گئے تربت گروکی ندی سے ایک لاش ملی جسے شناخت کے لیے ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں لاش کی شناخت شیر خان ولد نظر ساکن وارڈ نمبر 1 پسنی کے طور ہوئی۔

یاد رہے کہ چار روز قبل مسلح افراد نے شیر خان کو ایک ڈپو سے اغوا کر لیا تھا جس کے بعد آج ان کی لاش ملی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے گزشتہ دو دنوں کے دوران یہ چوتھی لاش ہے جو برآمد ہوئی ہے۔ اس سے قبل پسنی، خضدار اور بلیدہ سے بھی تین نوجوانوں کی لاشیں ملی تھیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عاصم منیر کا بلوچ قوم کی دس نسلوں کو کچلنے کا بیان بلوچ نسل کشی کا اعلان اور اعتراف ہے، ڈاکٹر نسیم بلوچ

جمعرات اپریل 17 , 2025
بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر کا حالیہ بیان جس میں "بلوچ قوم کی دس نسلوں کو کچلنے” کی دھمکی دی گئی ہے وہ نہ صرف نسل کشی کا ایک ہولناک اعلان ہے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ