
بلوچستان کے ضلع بولان میں آج صبح پاکستانی فورسز نے فوجی جارحیت کا آغاز کیا ہے۔ اس دوران فورسز کے کئی گاڑیوں پر مشتمل فوجی قافلے اور ہیلی کاپٹروں کو فضاء میں پرواز کرتے دیکھا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقوں مچھ، آب گم اور آس پاس کے علاقوں میں پاکستانی فورسز کے ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہیں، جب کہ زمینی سطح پر کئی گاڑیوں پر مشتمل فوجی قافلے کو بھی علاقے میں دیکھا گیا ہے۔ فورسز کی جانب سے ان علاقوں میں فوجی جارحیت کی جا رہی ہے۔
تاہم تاحال کسی گرفتاری یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔