نوشکی: پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر مسلح افراد کا قبضہ

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے گلنگور میں گزشتہ شب پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر بڑے پیمانے پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔ زرائع کے مطابق حملہ آوروں نے مختلف اطراف سے کیمپ کو نشانہ بنایا اور کئی گھنٹوں تک شدید فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ جاری رہا۔

تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے وہاں موجود اسلحہ اور گولہ بارود بھی اپنے قبضے میں لے کر ساتھ لے گئے۔ حملے کے دوران لیویز کی ایک قریبی پوسٹ پر بھی حملہ کیا گ جہاں اہلکاروں کو حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

مزید اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے فورسز کے اہلکاروں کے کمک کے لئے آنے والے فوجی قافلے میں شامل اہلکاروں کو بھی حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

حملے میں فورسز کو بڑی تعداد میں جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

حملے کے بعد علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹروں اور جاسوس طیاروں کی پروازیں بھی دیکھی گئی۔

تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، جبکہ سرکاری سطح پر بھی اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ھارویسٹر مشین کے ٹھیکیداروں اور این ایل سی ٹینکروں پر حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ ایس آر اے

پیر اپریل 14 , 2025
سندھودیش روولیوشنری آرمی ( ایس آر اے ) کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس آر اے گزشتہ رات قمبر شہدادکوٹ کچی پل کے قریب پنجاب گجران والا کے رہائشی ھارویسٹر مشین کے دو ٹھیکیداروں ارشد اور مبشر پنجابی پر ہونے والے حملے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ