ہیرونک: قابض پاکستانی فورسز پر حملے میں تین اہلکار ہلاک کیے۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے مورخہ تین فروری بروز پیر بوقت صبح دس بجے کیچ کے علاقے ہیرونک میں سی پیک روڈ پر ریاستی فورسز کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، ایک فوجی گاڑی حملے کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں قابض فوج کے تین اہلکار ہلاک‌ اور گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا ہے کہ حملے کے فوراً بعد مذکوره مقام‌ پر ہیلی کاپٹر پہنچے اور شیلنگ کی جبکہ 900 میٹر کے فاصلے پر قائم‌ فوجی چوکی سے فائرنگ کی گئی لیکن جنگی حکمت عملیوں کے ماہر سرمچار بحفاظت وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور اپنے محفوظ مقام کی جانب منتقل ہوئے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بی ایل ایف کی منظم کاروائیاں شہروں اور دیہاتوں میں منظم طریقے سے جاری ہیں جو تنظیم کی بہترین جنگی حکمت عملیوں کی عکاسی کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بی ایل‌ ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان سے قابض فوج کے انخلاء تک قابض فوج اور ان کے تنصیبات کو نشانہ بناتی رہے گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہیرونک میں قابض پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

پیر فروری 3 , 2025
کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے  سرمچاروں نے آج کیچ کے علاقے ہیرونک میں سی پیک روٹ پر قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاہےکہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ