‏رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف 13 اپریل کو بلوچستان بھر میں احتجاج اور دھرنے ہوں گے۔ بی وائی سی

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی وائی سی کی مرکزی قیادت کی گرفتاری اور تنظیم پر ریاستی کریک ڈاؤن تاحال جاری ہے، تاہم تمام تر ریاستی جبر اور بربریت کے باوجود بی وائی سی کی قیادت اور کارکنان اپنے اصولی مؤقف، نظریے اور قومی مقصد پر ثابت قدم ہیں۔ گزشتہ بیس روز سے پوری بلوچ قوم سراپا احتجاج ہے۔ اس مشکل اور نازک وقت میں بلوچ قوم نے اتحاد اور یکجہتی کی ایک شاندار مثال قائم کی ہے اور نہایت منظم انداز میں ریاستی جبر کے خلاف مزاحمت جاری رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی قیادت کی گرفتاری کے خلاف 13 اپریل بروز اتوار کو بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ تمام زونز اس ضمن میں بھرپور تیاری کریں اور مزاحمت کو منظم و مربوط انداز میں جاری رکھیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی ریاست پاکستان پر واضح کرتی ہے کہ ریاستی فاشزم اور درندگی بی وائی سی کی نظریاتی قیادت اور کارکنان کو متزلزل نہیں کر سکتی۔ ہم اس جبر کا سامنا عوامی مزاحمت کے ذریعے کریں گے، اور ہمارا پختہ یقین ہے کہ ہم اس جبر کے اس نظام کو عوامی طاقت سے شکست دیں گے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لیاری: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

ہفتہ اپریل 12 , 2025
کراچی کے بلوچ اکثریتی علاقے لیاری سے پاکستانی فورسز کی جانب سے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت اختر ولد اکبر کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں 11 اپریل کی علی الصبح چار بجے لیاری کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ