
ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ تربت میں پسنی روڈ، تعلیمی چوک کے نزدیک پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کمسن نوجوان عبدالرحیم، ساکن دشتی بازار، زخمی ہوا۔ زخمی نوجوان کی عمر 17 سال بتائی جا رہی ہے۔
زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔