بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کیچ کے علاقہ کھیر کور، دشت میں قائم پاکستانی فوجی چوکی پر 25 جنوری 2022 بروز منگل شام چھ بجے بی ایل ایف کے سرمچاروں نے حملہ کیا،اس حملے میں دشمن فوج کے 17 اہلکار ہلاک ہوئے۔بلوچ سرمچاروں نے دشمن کا اسلحہ اور دیگر فوجی ساز و سامان قبضہ میں لے کر چوکی کو نذر آتش کردیا۔ قابض دشمن کے خلاف اس حملے میں بی ایل ایف کاایک سرمچار ممتاز عرف بالاچ دشمن کے خلاف بہادری سیلڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
میجر گہرام بلوچ نے حملے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ منگل کی شام چھ بجے بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کہیر کور ، دشت میں قائم ریگولرآرمی کی چوکی پر حملہ کیا۔ دوران حملہ چوکی میں موجود 13 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے اور ایک بھاگنے میں کامیاب ہوا۔ فوجیوں کی کمک کیلئے چوکی کی جانب آنے والے فوجی قافلہ کے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار فوجی اہلکاروں کو بھی نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔ بی ایل ایف کے اس حملے میں قابض فوج کے کل 17 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
اس کامیاب حملہ کے بعد بی ایل ایف کے سرمچاروں نے فوجی چوکی میں موجود قابض ریاستی فوج کے تمام ہتھیاروں و دیگر فوجی سازو سامان کو قبضہ میں لے کر چوکی کو آگ لگادی، دشمن کا ضبط شدہ اسلحہ اور اپنے ساتھی سرمچار ممتاز عرف بالاچ کے جسدخاکی کو ساتھ لیتے ہوئے اپنے محفوظ ٹھکانوں پر پہنچ گئے اور گذشتہ رات ہی شہید ممتاز کو مادر وطن کی آغوش میں سپرد خاک کیا۔
میجر گہرام بلوچ نے شہید سرمچار ممتاز بلوچ عرف بالاچ کو ان کی بہادری، قوم دوستی، وطن دوستی اور عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مِشن کو جاری رکھنے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج اور طاقت کے دیگر ستونوں پر حملے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔