شال ( ویب ڈیسک ،مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں پورٹ ایریا میں دھماکوں اور فائرنگ کی اطلاعات ہیں ،تاہم نقصانات بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں۔
ادھر ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت آبسر میں پاکستانی فورسز پر مسلح افراد نے حملہ کردیا ، علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی منٹ تک شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی –
علاوہ ازیں پنجگور اسسٹنٹ کمشنر گوارگو پنجگور کے رہائش گاہ پر دستی بم حملہ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گوارگو پنجگور خسرو دلاوری کے گھر پر مسلح افراد نے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا ، پولیس لیویز و دیگر ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔
دریں اثناء پنجگور چتکان بازار میں واقع فورسز کے مرکزی کیمپ اور پنجگور میں سی پیک یاسین مارکیٹ کے قریب واقع پولیس چوکی پر حملہ کردیا گیا ہے ۔
آخری اطلاعات تک مزکورہ حملوں میں نقصانات بارے تاحال معلومات نہیں مل سکے ہیں نہ ہی کسی مسلح تنظیم نے حملوں کی ذمہداریاں قبول کی ہیں ۔