کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاجی مظاہروں اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کی وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کے پیش نظر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شام سے کوئٹہ میں 3G اور 4G سروسز کام نہیں کر رہیں، جبکہ حکام کی جانب سے انٹرنیٹ معطلی پر کوئی سرکاری موقف سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ بی این پی (مینگل) نے 28 مارچ کو وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، اور ممکنہ طور پر اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرنیٹ سروس بند کی گئی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان کی پالیسیوں نے بلوچستان کو ایک اجتماعی قبرستان میں تبدیل کر دیا ہے– بی این ایم جنیوا کانفرنس سے ڈاکٹر نسیم کا خطاب

جمعرات مارچ 27 , 2025
بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) نے جنیوا میں چھٹی بلوچستان بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اور دانشوروں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پاکستان و چین کے استحصالی کردار پر تفصیل سے بحث کی گئی۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ