
بی ایم ٹی اے کے جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میڈیکل ٹیچر ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر الیاس بلوچ کی گرفتاری کا جائزہ لیا گیا اور اہندہ کا لائحہ عمل زیر بحث رہا۔ بی ایم ٹی اے کل سے حکام بالا، وکلا اور ڈاکٹر الیاس بلوچ کے فیملی کے ساتھ مسلسل رابطہ میں تھے۔ بی ایم ٹی اے حکومت وقت اور متعلقہ اداروں کو باور کرانا چاہتی ہے کہ ڈاکٹر الیاس بلوچ ایک محب وطن ، پروفیشنل اور عمدرد شخص ہے۔ حکومت وقت واضع کریں کہ ان کی گرفتاری کا کیا قانونی جواز ہے اس غیر قانونی گرفتاری سے میڈیکل ٹیچر ایسوسی ایشن کا عزت نفس مجروح ہوا ہے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بی ایم ٹی اے حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ڈاکٹر الیاس بلوچ کو فوری طور پر باعزت طریقے سے رہا کیا جائے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو بی ایم ٹی اے دوسرے تمام تنظیموں کے ساتھ ملکر اہندہ کا سخت سے سخت لاحہ عمل جس میں سروسز سے مکمل باہیکاٹ شامل ہے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔