
بارکھان میں مسلح افراد نے مغرب کے وقت گامبرک دولواہی کے مقام پر سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والے ٹریکٹر کو آگ لگا دی، جبکہ جاری تعمیراتی کام بھی زبردستی بند کروا دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، مسلح افراد موقع پر پہنچے اور مزدوروں کو کام بند کرنے کا حکم دیا اور ٹریکٹر کو نذرِ آتش کر دیا۔
تاہم، حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔