
کیچ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں آج شام 7 بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک موبائل ٹاور کو نذر آتش کردیا۔
ذرائع کے مطابق حملے میں مسلح افراد نے موبائل ٹاور کی مشینری کو نذر آتش کرکے نقصان پہنچایا۔
حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔