گوادر : پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ

گوادر: 22 مئی 2024 کو گوادر شہر میں گٹی ڈور چوک سے دو افراد کو پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کردیا۔ جن کی شناخت محمد وحید ولد محمد علی ، نصرت ولد عبدالرحمان سے ہوئی لواحقین کے مطابق ’محمد وحید ولد علی محمد‘ اور ’نصرت ولد عبدالرحمان‘ کو پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے گٹی ڈور گوادر میں واقع ان کے ڈیزل ڈپو سے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کیا ہے۔

لواحقین کے مطابق دونوں نوجوان گذشتہ کئی سالوں سے ڈیزل کے کاروبار سے منسلک ہیں۔لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہم حکام اور پارلیمنٹ نمائندہ گوادر ’ ہدایت الرحمان ‘ سے مطالبہ کرتے ہیں ان کی بازیابی کے لیے کردار ادا کریں اور پرامن کاروباری لوگوں کو ریاستی اداروں سے تحفظ فراہم کیا جائے جو ریاستی طاقت کو اپنے دیگر مقاصد کے لیے استعمال کریں۔ ہمیں خدشہ ہے ان سے بھتہ لینے کے لیے انھیں جبری لاپتہ کیا گیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کیچ: پاکستان فوج کے کیمپ پر راکٹوں سے حملہ، بڑے پیمانے پر نقصانات کی اطلاع

ہفتہ مئی 25 , 2024
بلوچستان کے ضلع کیچ تجابان میں مسلح افراد نے گذشتہ شب پاکستان فورسز کیمپ پر راکٹوں و دیگر ہتھیاروں سے حملہ کردیا ۔ جس سے علاقہ تقریبا بیس منٹ تک شدید فائرنگ اور دھماکوں سے گونجتا رہا۔ ذرائع کے مطابق حملے میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات کا خدشہ ہے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ