
پاکستانی فورسز نے ضلع آواران کے تحصیل مشکے میں زیر حراست چار افراد کو قتل کر دیا ہے، علاقائی ذرائع کے مطابق، قتل ہونے والے تمام نوجوان پہلے فورسز کے زیر حراست تھے۔
پاکستانی فورسز کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوانوں کی شناخت کامران علیم، معراج، مومن اسلم اور حفیظ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ 28 فروری کی رات کو بھی آواران کے تحصیل مشکے میں پاکستانی فورسز نے پانچ افراد کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا تھا۔ ان لاپتہ افراد کے حوالے سے تاحال کوئی ٹھوس معلومات سامنے نہیں آئیں، جس سے علاقے میں ایک متواتر اور منظم ریاستی جبر کا اندیشہ مزید بڑھ گیا ہے۔