لورالائی سنجاوی سے اغوا کی جانے والی فوربکس کے ڈرائیور کو لورالائی ڈیرہ روڈ کلی شبوزئی کے قریب فائرنگ اور چھریوں سے وار کر کے ہلاک کر دیا گیا متوفی ڈرائیور کی شناخت قدیر جان ولد سمو خان قوم خروٹ ساکن سنجاوی سے ہواہے ۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی لورالائی لیویز نے موقع پر پہنچ کر فوربکس کار کو تحویل میں لیکر نعش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لورالائی ٹیچنگ ہسپتال پہنچا دیا مزید کاروائی لیویز کر رہی ہے۔
علاوہ ازیں لسبیلہ کے علاقے میں کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ میں اوتھل کے قریب ابورہ کے مقام پر کراچی سے شال آنے والی تیز رفتار کوچ اوور ٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں7افراد زخمی ہوگئے زخمیون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔