
بارکھان کے علاقے بگاؤ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے لیے راشن لے جانے والی ایک گاڑی کو روک کر اپنے ساتھ لے گئے، جبکہ ایک ٹرک سمیت چار موٹر سائیکلوں کو نذر آتش کر دیا۔
علاقے میں پاکستانی فورسز کی جانب سے فوجی آپریشن جاری تھا کہ مسلح حملہ آوروں نے کارروائی کی۔ مقامی ذرائع کے مطابق، حملے کے بعد مسلح افراد پہاڑوں کے جانب فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ماضی میں ایسے حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔