ضلع کیچ کے علاقے میری کلگ سے ایک بلوچ نوجوان گزشتہ 6 دنوں سے لاپتہ ہے جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ شخص کو قابض پاکستانی فوج نے جبری اغواء کرلیا ہے۔

جبری اغواء ہونے والے نوجوان کی شناخت دادشاہ ولد عبد الرحیم سکنہ بلیدہ سلو کے نام سے ہوا ہے، جو اپنے کام سے تربت آئے ہوئے تھے جہاں انہیں 6 روز قبل 4 جون کو جبری اغواء کا شکار بنایا گیاہے ۔
دادشاہ کے لواحقین کی جانب سے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ان کے لاپتہ ہونے کی بیان جاری کی گئی اور لوگوں کو ان کے تلاش میں مدد کی اپیل کی تھی تاہم خاندانی ذرائع نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے انہیں فوج نے جبری اغواء کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ علاقائی مکین افراد کا کہنا ہے کہ ان کو قابض پاکستانی فوج نے جبری اغواء کرکے اپنے عقوبت خانوں میں منتقل کردیا ہے۔