منگچر ،بولان  دو افراد کی باقیات برآمد ،بے دردی سے قتل کرکے نعشیں پھینک دی گئی ہیں

منگچر ،بولان ( مانیٹرنگ ڈیسک )قلات منگچر  کے علاقے خالق آباد سے نعش کی باقیات برآمد، ذرائع کے مطابق لیویز فورسز کو کسی چرواہے نے اطلاع دی کہ منگچر کے علاقہ بزی کے پہاڑی پر کسی شخص کے نعش کی باقیات ہے ۔

لیویز موقع پر پہنچ کر مسخ شدہ نعش کی باقیات برآمد کرلی تاہم ابھی تک نعش کی شناخت نہیں ہوسکی، نعش کی باقیات کو شناخت کے لیے لیویز تھانہ میں رکھ دیا گیا۔

اس طرح بلوچستان کے ضلع کچھی کے گائوں خانواہ سے اغوا کئے گئے چار افراد میں سے ایک کی نعش برآمد کر لی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مقامی افراد کے مطابق نو جنوری کو کچھی کے گائوں خانواہ پر درجنوں مسلح افراد نے حملہ کرکے   گھروں میں گھس کر شناخت کے بعد چار افراد کو اغوا کرکے لے گئے  تھے، جن میں سراج جتوئی نامی شخص کی نعش  جمعرات  کے دن  کچھی کے علاقے سخی تنگو سے ملی ہے، لواحقین  کے مطابق نعش مسخ ہوچکی ہے اور ہفتوں پرانی ہے ۔ جسے گولیاں مار کر قتل کیاگیا ہے ۔
ہسپتال کے ذرائع کے مطابق ورثا نے   نعش کی پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں گذشتہ دو دہائیوں سے سینکڑوں افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کو ناقابل شناخت قرار دے کر لاوارث دفنا دیا گیا ہے-

بلوچستان میں ملنے والی تشدد زدہ لاشوں کا اندراج تو کیا جاتا ہے لیکن ان کی شناخت کا کوئی مؤثر طریقہ کار دستیاب نہیں ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کولواہ قابض فورسز پر حملے میں دشمن کے دو اہلکار ہلاک اور ایک کو  زخمی کردیا ۔ بی ایل ایف

جمعہ جنوری 31 , 2025
کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان لبریشن فرنٹ  بی ایل ایف  کے ترجمان  میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کولواہ میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا جس‌ کے نتیجے میں دشمن کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی  ہوا۔ انھوں نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ