کولواہ قابض فورسز پر حملے میں دشمن کے دو اہلکار ہلاک اور ایک کو  زخمی کردیا ۔ بی ایل ایف

کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان لبریشن فرنٹ  بی ایل ایف  کے ترجمان  میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کولواہ میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا جس‌ کے نتیجے میں دشمن کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی  ہوا۔

انھوں نے کہاہے کہ 28 جنوری دن کے تین بجے سرمچاروں نے کولواہ رودکان کے مقام پر گھات لگا کر قابض پاکستان فورسز کے دو گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قابض فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ قابض فوج کا یہ قافلہ ڈاکٹرز کی ایک ٹیم کے ساتھ آئی تھی جو علاقے کے عوام کو اپنے طے شدہ استعماری پالیسی (Heart and Mind Operation) کے تحت سہولیات کے نام پر لوگوں کے دل و دماغ کو جیتنے کی ناکام پالیسیوں پر کار بند ہونے کی کوشش میں تھی کہ واپسی پر سرمچاروں نے گھات لگا کر انہیں نشانہ بنایا، حملے میں فورسز کی گاڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

انھوں نے مزید کہاہے کہ بلوچستان میں ریاستی دل و دماغ جیتنے کی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہے جس کا اندازه‌ ریاست کے کرتا دھرتا آرمی افسران کو ہوچکا ہے اس لئے وه ایک بار پھر اس ناکام پالیسیوں پر کاربند ره کر انسداد انسرجنسی پالیسیوں کو تقویت فراہم کرنا چاہتے ہیں لیکن بلوچ وطن کے محافظ ان کے ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہیں۔

انھوں نے آخری میں کہاہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات بلوچ سرمچاروں کی بڑی تعداد شہر میں داخل، منگوچر فوجی چھاونی پر حملہ، متعدد شاہراوں پر ناکہ بندی جاری

جمعہ جنوری 31 , 2025
قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قلات میں سینکڑوں کی تعداد میں مسلح افراد کی  شہر میں داخل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بتایا جارہاہے کہ مختلف مقامات پر کراچی شال  شاہراہ پر ناکہ بندی کی گئی ہے۔ جبکہ ادھر قلات کے علاقے منگوچر میں بھی مرکزی فوجی چھاونی پر بڑے پیمانے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ