نوشکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع نوشکی دو الگ واقعات میں دس سالہ بچے سمیت دو افراد قتل ۔
تفصیلات کے مطابق نوشکی شہر کے قریب مینگل کراس کے مقام پر مسلح افراد نے ایک گاڑی کو حملے میں نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار طارق مینگل ولد نیک نظر مینگل سکنہ کلی قادر آباد نامی شخص موقع پر ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہے کہ نعش میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں
دوسری جانب نوشکی کے پہاڑی علاقہ سے دس سالہ چرواہے کی نعش ملی ہے جسے پتھروں سے مار مارکر قتل کیاگیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق دس سالہ محمد عابد ولد محمد حسن سکنہ سنکبر کیشنگی بروز جمعہ اپنے بکریاں چرانے لےگئے تھے جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھے۔
آج ان کی نعش پہاڑوں میں ملا ہے جسکو نا معلوم افراد نے بے دردی سے پتھروں سے مار مار کر قتل کر دیا ہے۔
تاہم بچے کے قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
نعش آبائی گاؤں کلی محمد حسن سنگبر منتقل کر دیا گیا ، جسکی تدفین کی گئی۔