ایم ڈی کیٹ امتحانات میں بدعنوانی تعلیمی نظام میں استحصالی پالیسیوں کا شاخسانہ ہے ۔ بی ایس او وڈھ زون

خضدار ( پریس ریلیز )بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (بی ایس او) وڈھ زون کے ترجمان نے خضدار میں ایم ڈی کیٹ کے امیدواران کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر شدید تشویش کا  اظہار کرتے ہوئے شدید مذمت کی  ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ یہ اقدامات بلوچستان کے تعلیمی نظام کے خلاف ایک سازش کا حصہ ہیں، جس کے تحت ہمیشہ بلوچستان کے طلبہ کو تعلیمی میدان میں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔ یہ عمل اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاستی پالیسیوں میں بلوچستان کے طلبہ کے لیے کوئی جگہ نہیں اور ان کے تعلیمی خوابوں کو جان بوجھ کر توڑا جارہا ہے۔

ترجمان نے  کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحانات میں آؤٹ آف سلیبس سوالات شامل کرنا ایک منظم استحصالی نظام کی عکاسی کرتا ہے، جو نہ صرف میرٹ کی پامالی ہے بلکہ محنتی اور باصلاحیت طلبہ کے لیے ایک تعلیم دشمن اقدام ہے۔ اس عمل سے طلبہ کی علمی صلاحیتوں پر گہرے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں، اور ان کے تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے راستے مسدود کیے جارہے ہیں۔ یہ ایک واضح حقیقت ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف بلوچستان کے طلبہ بلکہ پورے تعلیمی نظام کے لیے نقصان دہ ہیں۔

انھوں نے بیان میں کہا ہے  کہ ریاستی اقدامات کے ذریعے غریب طلبہ کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنا اور ان کی تعلیمی جدوجہد کو ناکام بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ یہ صرف ایک امتحانی مسئلہ نہیں بلکہ پورے تعلیمی نظام میں موجود بدعنوانی اور استحصالی پالیسیوں کا شاخسانہ ہے، جو بلوچ طلبہ کو تعلیم سے دور کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔

بی ایس او وڈھ زون نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ تنظیم ماضی کی طرح آج بھی خضدار سمیت پورے بلوچستان میں طلبہ حقوق کی دفاع میں برسرِ پیکار رہیں گے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچوں میں پیدا ہونے والی بیداری سے ریاست کو خطرات لاحق ہیں ۔ ڈاکٹر ماہ رنگ

جمعرات جنوری 9 , 2025
شال ( ویب ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے  ڈیرہ مراد جمالی میں منعقدہ کتاب میلےپر ریاستی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ بلوچوں میں پیدا ہونے والی بیداری سے ریاست کو […]

توجہ فرمائیں

تازہ ترین

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ