زہری مسلح افراد نے تھانہ کا اسلح لوٹ کر آگ لگادی ،نادرا آفس کو بھی جلادیا

زہری (مانیٹر نگ ڈیسک )  خضدار کے تحصیل زہری میں ،تھانہ ،نادرا آفس نذر آتش، یکے بعد دیگر بمب دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنائی گئی ۔تفصیلات کے مطا بق زہری میں آج صبح مسلح افراد نے لیویز تھانہ، بینک، نادرا آفس پرحملہ کردیا ،مسلح افراد نے لیویز تھانہ, موبائل نیٹ ورک کے ٹاور اور نادرا آفس کو نذر آتش کردیا اور سرکاری اسلحہ اپنے ساتھ لے گئے۔

دوسری طرف زہری کی جانب فورسز کا متعدد گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ ہوگیا ہے ۔ جبکہ موبائل نیٹ ورک بھی بند ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی نگرانی میں پولیس اور  فورسز نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے تاکہ حملہ آوروں کو پکڑا جا سکے۔

سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں تلاشی کا عمل جاری ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ اس دوران، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکام کے ساتھ تعاون کریں اور علاقے میں کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دفتر وزیرِاعظم اٹلی: تہران میں قید صحافی چچیلیا سالا رہا ہوکر وطن واپس روانہ

بدھ جنوری 8 , 2025
اٹلی وزیرِاعظم جارجیا میلونی کے دفتر نے شمسہ ہجری تاریخ ۱۹ دی کو جاری ایک بیان میں اعلان کیا کہ اطالوی صحافی چچیلیا سالا، جو ایران میں گرفتار ہوکر قید تھیں، رہا کردی گئی ہیں اور وہ وطن واپسی کے سفر پر ہیں۔ اطالوی حکومت کے مطابق، وہ طیارہ جو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ