حب اور اوتھل زیرواپوئنٹ کے قریب دو مختلف حادثات 4افراد  ،12سے زائد افراد زخمی

اوتھل ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اوتھل زیروپوائنت کے قریب شال سے کراچی آنے والی تیز رفتار مسافر بردار کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جبکہ حب شہر میں شاکر ہوٹل کے قریب کراچی سے شال جانے والی تیز رفتار کار الٹنے کے نتیجے میں بھی 2 افراد ھلاک  ہوگئے ۔ حادثے کے ھلاک افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو حب اور اوتھل ہسپتال منتقل کردیا گیا ،ضروری کاروائی کے بعدنعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

ھلاک ہونے والے افراد  کا تعلق حب و شال سے بتایا جاتا ہے ، اس حوالے سے ایدھی فائونڈیشن اور مرک 1122ریسکیو ذرائع کے مطابق اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب کوئٹہ سے کراچی آنے والی تیز رفتار مسافر بردار کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد ھلاک جبکہ 12سے زائد افراد زخمی ہو گئے ، نعشوں اور زخمیوں کو اوتھل ہسپتال منتقل کردیا گیا زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ حادثے میں ھلاک ایک شخص کا تعلق حب سے بتایا جاتا ہے مزید برآں حب شہر میں شاکرہوٹل کے قریب شال کراچی مرکزی شاہراہ پر کراچی سے شال کراچی جانےوالی کار تیز رفتاری کے سبب الٹ گیا جس کے نتیجے میں 2کار سوار ھلاک ہو گئے نعشوں کو حب اسپتال منتقل کردیا جاں بحق افراد کا تعلق شال سے بتایا جاتا ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ اور پسنی میں پولیس اور کوسٹ گارڈ پر حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بدھ جنوری 8 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کوئٹہ اور پسنی میں دو مختلف حملوں میں پولیس اور کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کو نشانہ بناکر جانی نقصان پہنچایا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 7 جنوری کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ