مکران کوسٹل ہائی وے پر زائرین کی بس الٹ گئی ،جس کے نتیجے میں 12 زائرین کی ھلاک ہونے کی اطلاعات ہیں اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ بارہ زائرین اس وقت تک ھلاک ہو چکے ہیں ھلاک ہونے والے زائرین کا تعلق پنجاب کے شہروں لاہور اور گوجرانوالہ سے ہے۔
زائرین کی بس ایران سے واپس آرہی تھی کہ بزی ٹاپ کے مقام پر اسے حادثہ پیش آیا. حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جاتی ہے.