شہید فدائی درویش کے چھوٹے بھائی سرمچار گُل حمد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے شہید مجید بریگیڈ کے شہید فدائی درویش کے چھوٹے بھائی گُل حمد مری وفات پا گئے۔

قریبی ذرائع کے مطابق وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔

گُل حمد شہید درویش کے چھوٹے بھائی ہیں ۔ شہید درویش بی ایل اے کے مجید بریگیڈ ونگ کے فدائی تھے جنہوں نے دسمبر 2011 میں شال ارباب کرم خان روڈ پر واقع ڈیتھ سکواڈ کے سربراہ شفیق مینگل کے ٹِھکانے کو فدائی حملے میں نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے میں شفیق مینگل بال بال بچ گئے تھے جبکہ ڈیتھ سکواڈ کے 30 سے زائد کارندے ہلاک ہوگئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید درویش کا چھوٹا بھائی گُل حمد مری بھی ایک جہد کار تھے۔ گل محمد سمیت ان کی فیملی کے متعدد ارکان حتی کہ خواتین بھی بلوچستان کی جہد آزادی کے مطالبہ پر قید و بند سمیت جلاوطنی اور مختلف تکالیف سہے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

تنظیم کے رُکن عدنان رند کراچی میں ڈاکوؤں کے فائرنگ سے شہید ہوئے، سندھ پولیس قاتلوں کو گرفتار کرے، بی ایس او

منگل جنوری 16 , 2024
شال بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ بی ایس او بیوٹمز یونٹ کے رُکن عدنان رند گزشتہ دنوں کراچی میں ڈاکوؤں کے فائرنگ سے شہید ہوئے۔ عدنان رند اپنے فیملی کے ساتھ دو دریا سے نکلے کہ انہیں ڈاکوؤں نے لوٹ مار […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ