دزاپ ،بس اور فیول ٹرک کے درمیان تصادم، 9 افراد ھلاک

دزاپ(مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی بلوچستان میں بس اور ایندھن لے جانے والے ٹرک کے درمیان تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ھلاک ہوگئے، یہ چند روز کے دوران ہونے والا دوسرا مہلک حادثہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی بلوچستان میں ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ حمد مہدی ساجدی نے سرکاری نیوز ایجنسی ’ارنا‘ کو بتایا کہ زاہدان ( دزاپ)کے قریب فیول ٹرک اور بس آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 9 افراد کی جان چلی گئی جبکہ دیگر 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں حادثے کی وجوہات کا نہیں بتایا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کے شمال مغربی صوبے لوریستان میں ایک بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 10 افراد کی موت ہو گئی تھی۔ایران کے صوبے لوریستان میں بس کو حادثہ خراب روڈ اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔

یاد رہے کہ صوبہ لوریستان ملک کے دارالحکومت تہران سے تقریباً 350 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔اگست میں عراق جانے والے کم از کم 28 پاکستانی اس وقت جاں بحق ہو گئے تھے جب ان کی بس وسطی ایران میں گر کر تباہ ہو گئی تھی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بی این ایم پاکستانی غلامی سے نجات کے لیے بلوچ قوم کا قابل فخر پلیٹ فارم ہے۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ

منگل دسمبر 24 , 2024
بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے پارٹی کے سینتیس واں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج چوبیس دسمبر کو ہم بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے یومِ تاسیس کے موقع پر پارٹی، پارٹی قیادت کی دور اندیشی، بے مثال عزم و حوصلے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ