مغربی بلوچستان: شستون (سراوان) کے مولانا ساداتی نے دِزک میں جمعے کے روز اپنے خطبے میں کہا کہ پاکستان کے میزائل حملے میں شہید ہونے والے تمام لوگ نہتے اور بے گناہ بلوچ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ بچوں اور عورتوں کے ساتھ شہید ہونے والے تمام بے گناہ بلوچ تھے کہ جن کو پاکستانی فوج نے میزائل حملے میں نشانہ بنایا ھم اس عمل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بارڈر کے دونوں جانب رہنے والے بلوچ مشکلات کے شکار ہیں۔ لوگوں کے اثاثے لوٹ لیے گئے ہیں یہ سب غلط پالیسیوں کی سبب ہورئے ہیں کہ جن کی وجہ سے بلوچ بہت مشکلات کے شکار ہیں۔
مولوی ساداتی نے کہا کہ سروان کے علاقے میں ہونے والے میزائل حملہ ایک ناجائز عمل ہے کہ جس کی جتنی مذمت کریں کم ہے ۔ میزائل حملے میں شہید ہونے والے بچے و عورتیں بے گناہ تھے کہ نیند میں ان کو نشانہ بناکر ھلاک کیا گیا۔

مولانا ساداتی نے کہا کہ مغربی بلوچستان کے بلوچ بھی بربریت اور ناانصافیوں کے شکار ہیں۔ سینکڑوں بلوچ جبری لاپتہ ہیں کہ جن کے اہلخانہ آج بھی احتجاج کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں طرف بسنے والے بلوچوں کا معاش بارڈر سے وابسطہ ہے جوں آج کاروبار کیلئے بند کردی گئی ہے جو ناانصافی ہے جس کی وجہ سے لوگ بہت مشکلات کے شکار ہیں۔