شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے نوشکی اور شال میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے دو مخبروں کو نشانہ بنایا۔
انھوں نے کہاہے کہ گذشتہ رات بی ایل اے کے سرمچاروں نے نوشکی بس اڈہ کے قریب قابض پاکستانی فوج کے ایک مخبر کو فائرنگ کرکے نشانہ بنایا گیا ۔
انھوں نے کہاہے کہ مذکورہ مخبر پاگل کی بھیس میں نوشکی بازار و گردنواح میں دشمن فوج کیلئے مخبری کا کام کررہا تھا۔ بی ایل اے انٹیلی جنس ونگ ‘زراب’ مذکورہ مخبر و آلہ کار پر نظر رکھی ہوئی تھی جس کو رات کے وقت عقبی دیوار سے دشمن فوج کے مرکزی کیمپ آتے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
ترجمان نے کہاہے کہ ایک اور کاروائی میں گذشتہ روز مغرب کے وقت بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کوئٹہ میں فیض آباد کے مقام پر پاگل کے بھیس میں رہنے والے قابض پاکستانی فوج کے ایک اور مخبر کو فائرنگ کرکے نشانہ بنایا۔ مذکورہ مخبر فیض آباد سمیت اس سے متصل علاقوں میں بھیس بدل کر دشمن فوج کیلئے مخبری کا کام سرانجام دے رہا تھا۔
بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔