تمپ، زامران اور مستونگ میں پاکستانی فوج پرحملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

‎بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے ک9 سرمچاروں نے تمپ، زامران اور مستونگ میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا جن میں چار دشمن اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

‎بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز کیچ کے علاقے تمپ میں جارحیت میں مصروف قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو کوہاڑ میں گزن کوہ کے مقام پر اس وقت نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کررہے تھے۔

انھوں نے کہاہے کہ ‎سرمچاروں نے گھات لگاکر قابض فوج پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین دشمن اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

‎بی ایل اے کے سرمچاروں نے ایک اور کارروائی میں گذشتہ شب مستونگ شہر میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی پوسٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

‎ترجمان نے مزید کہاہے کہ 17 مارچ کی شب زامران میں کوہ تان کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار ہلاک اور کم از کم مزید دو زخمی ہوگئے۔

‎بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

جھاو حملے میں قابض فوج کے ایک اہلکار کو ہلاک اور ایک زخمی کیاہے۔بی ایل ایف

پیر مارچ 18 , 2024
بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقے جھاو میں قابض پاکستانی فوج کے چوکی پر حملہ کرکے ایک اہلکار ہلاک ایک زخمی کیاہے۔ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 17 مارچ اتوار کی شام ساتھ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ