ہرنائی میں تیل و گیس کمپنی کے گاڑی پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے آج ہرنائی میں استحصالی تیل و گیس کمپنی کے اہلکاروں کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

بی ایل اے سرمچاروں نے ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) کی ٹرک کو اس وقت آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ کمپنی اور قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو لے جارہی تھی، دھماکے کی زد میں آنے سے کمپنی کا ایک اہلکار اور دو فوجی اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ بارہ اہلکار زخمی ہوگئے، دھماکے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

انھوں نے کہاہے کہ مذکورہ کمپنی ہرنائی و گردنواح میں مختلف مقامات پر استحصالی پروجیکٹس کے تحت بلوچستان کے وسائل کی لوٹ مار کررہی ہے۔ یہ کمپنی قابض پاکستانی فوج کی شراکت سے قائم کی گئی ہے جو ہرنائی، مچھ بولان و دیگر مقامات پر اپنے استحصالی پروجیکٹس کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بلوچ لبریشن آرمی، بلوچ سرزمین پر کسی بھی استحصالی کمپنی کو قومی وسائل کی لوٹ کھسوٹ کی اجازت نہیں دے گی۔ اس طرح کے اعمال میں شریک تمام کمپنیاں ہمارے نشانے پر ہونگے۔

بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے شدت کیساتھ جاری رہینگے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

گوادر: پاکستانی فورسز پر حملہ، متعدد اہلکار ہلاک و زخمی

اتوار مارچ 31 , 2024
گودار: دشت اور گوادر کے درمیانی علاقہ دڑامب کےپہاڑی سلسلے میں پاکستانی فورسز پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کرکے متعدد اہلکار ھلاک اور زخمی کردیئے ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ پہاڑی سلسلے میں فورسز کو اس وقت گھات لگائے مسلح افراد نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ