بولان میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے آج صبح بولان میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو ایک بم حملے میں نشانہ بنایا۔

انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے مارگٹ کے علاقے میں پاکستان فوج کو سیکورٹی فراہم کرنے والے ایک خالی مورچے میں پہلے ہی سے دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا، دشمن فوج کے دو اہلکاروں کی مذکورہ مورچے میں پہنچنے پر سرمچاروں نے ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی سے انہیں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر : بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام 28 جولائی کو راجی مچی کا انعقاد کیاجائے گا ، ڈاکٹر ماہ رنگ

ہفتہ جولائی 6 , 2024
بلو چ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا ایکس پر جاری بیان میں اعلان کیاہے کہ بی وائی سی کی جانب سے بلوچ نسل کشی کے خلاف 28 جولائی کو گوادر میں ایک راجی مُچی کا انعقاد کیا جارہاہے۔ آج سے راجی مُچی کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ