دکی میں پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب دکی میں قابض پاکستانی فوج کی تشکیل کردہ نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چھ کارندے زخمی ہوگئے۔

انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے پہلا حملہ اس وقت کیا جب یہ فوج کے کارندے موٹر سائیکل پر گشت کررہے تھے، اس حملے میں ڈیتھ اسکواڈ کے تین کارندے زخمی ہوگئے۔ جبکہ سرمچاروں کے دوسرے دستے نے اسی علاقے میں ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کے ٹھکانے پر گرنیڈ لانچر سے گولے داغے جس کے نتیجے میں تین مزید کارندے زخمی ہوگئے۔

بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ بلوچ وسائل کی لوٹ مار میں ملوث افراد اور ان کی معاونت کرنے والوں کیخلاف ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچی زبان کے نوجوان شاعر ایک سال بعد بازیاب

بدھ مئی 15 , 2024
تربت۔ بلوچی زبان کے نوجوان شاعر بازیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بلوچ زبان کے نوجوان شاعر سخی ساوڑ ایک سال کی جبری گمشدگی کے شکار رہنے کے بعد بازیاب ہوئے ہیں ۔ بتایا جارہاہے کہ انہیں بدھ کی شب تربت سے رہا کرکے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔ آج صبح […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ