کیچ ، دالبندین ،سنجاوی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع کیچ بلیدہ کے علاقےگلی میں مسلح افراد نوید ولد حمید نامی نوجوان کو رات گئے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

بتایا جارہاہے کہ مقتول گزشتہ شام اپنے گاڑی کے زریعے گھر سے نکلے تھے رات گئے تک واپس نہیں آئے آج صبح جنتری ندی سے مقتول کی گولیوں سے چھلنی نعش ملی ہے۔
تاہم قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔
ادھر دالبندین مشرقی بائی پاس روڈ پر چوروں کی تیل بردار گاڑی پر فائرنگ سے سات سالہ محمد زمان ولد نصیب اللہ سکنہ قلعہ عبداللہ نامی بچہ شدید زخمی ہوا تاہم والد معجزانہ طورپر محفوظ رہا ۔

ادھر سنجاوی کے علاقے بغاؤ میں مسلح افراد نے حبیب اللہ موسی خیل اور باچا موسی خیل نامی 2 افراد سے پروبکس گاڑی چھین لی۔
بتایا جارہاہے کہ مذکورہ دونوں افراد کے ہاتھ پاؤں باندھ کر ڈاکوؤں نے دونوں کو زیارت کے علاقے کچھ میں پھینک کر گاڑی لے گئے ۔