ڈیرہ مراد جمالی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ڈیرہ مراد جمالی سے شال کیلے خواتین بچوں کا ننگے پاوں مارچ جاری ۔
بتایا جارہاکہ مقامی صحافی غفار نہال رڈ اور ان کے بھائی کو انصاف نہ ملنے کے خلاف وہ خواتین بچے قرآن پاک اٹھاکر پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ نارکوٹیکس،سابق وزیر ودیگر افراد کے ظلم و زیادتیوں کے خلاف شال کی جانب ننگے پاؤں پیدل لانگ مارچ کو جاری رکھے ہوئے ہیں
بتایا جارہاہے کہ بارش اور سردی سے خواتین اور بچوں کی حالت غیر ہوگئی ہے ۔
علاقائی سیاسی سماجی حلقوں نے بلوچستان حکومت اور نصیرآباد انتظامیہ و دیگر شخصیات کی خاموشی، مایوس کن کارکردگی پر افسوس کا اظہار کیاہے ۔