خضدار ( نمائندہ خصوصی ) خضدار کے علاقے نوا میں ڈیم کی سائٹ پر مسلح افراد نےحملہ کر کے تمام تر مشینریوں کو نذرآتش کر کے تباہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آج الصبح 4 بجے کے قریب خضدار کے علاقے نوا میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈیم بنانے والے کمپنی کے سائٹ پر حملہ کرکے مشینری جس میں ایک ایکسیویٹر، ڈمپر اور ڈوزرسمیت دیگر مشینری کو آگ لگاکر نذر آتش کر کے تباہ کر دیا۔
تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ حملہ کس نے کیا ،مگر اس سے قبل بلوچستان میں استحصالی کمپنیوں پر اس طرح کی کاروائیاں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں اکثر قبول کرتی رہی ہیں۔