جبری لاپتہ دلجان کے بازیابی کیلے جاری دھرنے میں شریک خواتین بچوں پر ایف آئی آر درج کر نا افسوس ناک عمل ہے ۔ لواحقین

آواران ( نامہ نگار ) بلوچستان ضلع آواران میں جبری لاپتہ دلجان کے لواحقین نے جاری بیان میں کہاکہ ہمارا دھرنا 8 دنوں سے جاری ہے، لیکن یہاں کوئی سننے والا نہیں ہے۔ سب نے اندھے قانون میں رہ کر خود کو اندھا کر لیا ہے۔ اس دھرنے میں بزرگ، بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ انتظامیہ بار بار ایک ہی بات دھرا رہی ہے کہ دھرنے میں بیٹھنا غیر قانونی ہے ۔

انھوں نے کہایہ کیسا قانون ہے؟ آپ نے یہ الفاظ اس وقت کیوں نہیں کہے جب وہ ہمارے گھر بغیر کسی وجہ کے آئے اور ہمارے بھائی کو بغیر کسی جرم کے اٹھا کر لے گئے؟ اس وقت آپ کا قانون کہاں تھا ۔لیکن نہیں، آپ کو صرف یہاں مظلوم کی پکار غیر قانونی اور تشدد نظر آتا ہے۔

لواحقین نے کہا کہ ہم بار بار یہی کہہ رہے ہیں کہ اگر دلجان کا کوئی قصور ہے تو آپ اسے عدالت میں پیش کریں، آپ اس کے بارے میں تحقیقات کریں، لیکن نہیں، یہاں ظلم کی انتہاء ہو چکی ہے۔ کل رات انتظامیہ نے دھرنے میں بیٹھے ہوئے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے، اور اس دھرنے میں 5 یا 6 سال کے بچے بھی بیٹھے ہیں۔ یہاں کا قانون یہ ہے کہ ان بچوں کا بھی ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہاکہ گڈانی سے خواتین پولیس اہلکار طلب کی گئی ہے اور خدشہ ہے کہ دھرنے میں بیٹھے ہوئے لوگوں پر کبھی بھی لاٹھی چارج کیا جا سکتا ہے۔

ہم اپیل کرتے ہیں انسانی حقوق کی تنظیموں سے کہ ہماری آواز بنیں اور ہمادے لئے آواز اٹھائیں۔ ہم حکومت بلوچستان سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیں اور دلجان کی بازیابی کو یقینی بنائیں –

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

میں دنیا پر زور دیتا ہوں کہ وہ بلوچستان کو جنگی علاقہ قرار دیں ،ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

پیر نومبر 25 , 2024
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سوشل میڈیا بلیو اسکائی پر پوسٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچ سرزمین اپنی جدوجہد آزادی کے خلاف پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی جارحیت کا مقابلہ کرے گی۔میں دنیا پر زور دیتا ہوں کہ وہ بلوچستان کو جنگی علاقہ قرار […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ