گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے رہائشی علاقہ نیو ٹاؤن میں واقع اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) کے دفتر پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا ، تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصانات بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں۔

واقع کے بعد پاکستانی فورسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقہ کو بند کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔