مستونگ پنجگور ، کیچ خاران میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور پاکستانی فورسز پر حملے نصب کیمرے تباہ

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک، نامہ نگاران ) بلوچستان ضلع خاران شہر کے ریڈ زون میں حساس ادارے ایم آئی اور آئی ایس آئی کے دفاتر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا ، علاقے میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے کی آواز سنی گئیں جس سے پورا شہر لرز اٹھا۔

ادھر مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں ٹُل کے مقام پر مدینہ ہوٹل کے قریب مسلح افراد نے ایف سی اہلکاروں حملہ کردیا ، فائرنگ کا تبادلہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس میں تین فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاع بھی ہے۔ جبکہ مستونگ مرکزی شاہراہ پر کیڈٹ کالج کراس کے مقام پر قائم سکیورٹی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا ۔جس کے بعد فورسز اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،

بعد ازاں فورسز کی جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہوگئے ۔

بتایا جارہاہے کہ فورسز نے مسلح افراد کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردی ہے

علاوہ ازیں کیچ کے مزکری شہر تربت گنہ میں قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا رہا ہے۔

دریں اثناء ضلع پنجگور کے علاقے پروم کلہ کور کے مقام پر پاکستانی فورسز کی جانب سے لگائی گئی کیمروں کو نشانہ بناکر تباہ کردیاہے۔

تاہم حملوں کی زمہ داریاں تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دشت کھڈان حملے میں فوجی افسر سمیت 16 اہلکار ہلاک کردیے ، حملےدوران شہید ہونے والےلیفٹیننٹ جمال بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

منگل نومبر 12 , 2024
کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 10 نومبر 2024 بروز اتوار شام پانچ بجے کیچ کے علاقے دشت کھڈان میں قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کو دو اطراف سے گھیر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ