ہرنائی اور قلات میں قابض فورسز پر تین حملے کیے جن میں 7 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔ بی ایل اے

شال (مانیٹرنگڈیسک) بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 7, 8 اور 9 نومبر کو ہمارے سرمچاروں نے قلات اور ہرنائی کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز پر تین حملے کرکے سات اہلکار ہلاک اور چار زخمی کیے جن کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ 7 نومبر کو ہمارے سرمچاروں نے قلات کے علاقے شاہ مردان میں پاکستانی فورسز کی چوکی کو راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہوئے۔

اس طرح 8 نومبر کو شام کے وقت سرمچاروں نے قلات کے علاقے جوہان میں قائم قابض ایف سی کے کیمپ پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا۔

ترجمان نے کہاہے کہ 9 نومبر کو بی ایل اے کے سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے میں کوئلہ لیجانے والی ٹرکوں کی سکیورٹی پر معمور قابض فورسز کے قافلے پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں فورسز کے پانچ اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔

مذکورہ علاقے میں کوئلے کے کاروبار سے منسلک کمپنیوں و ٹھیکیداروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ برائے نام تحفظ کیلئے پاکستانی فوج کی سکیورٹی لینے سے گریز کریں بصورت دیگر ان پر حملے جاری رہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ میں پاکستانی فوج کے 31 سے زائد نان کمیشنڈ افسران ہلاک و 60 زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

ہفتہ نومبر 9 , 2024
شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک تفصیلی بیان میں کہا ہے کہ آج کوئٹہ میں علی الصبح ۸ بجکر بیس منٹ پر بلوچ لبریشن آرمی کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ نے زرغون روڈ کے نزد واقع کوئٹہ ریلوے اسٹیشن […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ