مشرق وسطیٰ میں امریکہ نے بی 52 طیارے اور بحری جنگی جہاز تعینات کردیئے

واشنگٹن ،لبنان( ویب ڈیسک ) امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں بی 52 طیارے اور بحری جنگی جہاز تعینات کردیئے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق تعیناتی مشرق وسطیٰ میں ملٹری ری ایڈجسٹمنٹ کا حصہ ہے ۔

مشرق وسطیٰ میں پہلے سے موجود طیارہ بردار جہاز اور 3 جنگی جہاز رواں ماہ کے وسط تک واپس امریکہ چلے جائیں گے۔

پینٹاگون کے مطابق اسرائیل کے دفاع اور حوثیوں کے حملے سے اتحادیوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کئے ہیں۔

دوسری جانب لبنانی وزیرٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ لبنان شام سرحد اسرائیلی حملے کے بعد دوبارہ مکمل بند کردی گئی ہے۔

گزشتہ ماہ بھی لبنان شام سرحد کو اسرائیلی حملے کے بعد بند کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا ہےکہ حملے کے کچھ روز بعد سرحدی گزر گاہ کو چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھولا گیا تھا۔

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملوں میں 52 افراد ھلاک اور 72 زخمی ہوئے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سانحہ مستونگ، طلباءسمیت دیگر تمام ھلاک افراد کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجتی کے لئے احتجاجی ریلی نکالی گئی دھرنا دیاگیا

ہفتہ نومبر 2 , 2024
مستونگ ( ویب ڈیسک ،مانیٹر نگ ڈیسک )سانحہ مستونگ کیخلاف طلباء طالبات فورم کی جانب سے سانحہ مستونگ میں ھلاک ہونے والے طلباء طالبات اور دیگر افراد کی ھلاکت اور زخمی افراد کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے اور دہشت گردی کی روک تھام ،شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ