بلاول نے پوچھا یہ سب کون کر رہا ہے میں نے کہا آپ ہی معلوم کرائیں، سندھ میں آپکی حکومت ہے۔ سردار اختر مینگل

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہاہےکہ میں اب اپنی نئے نسل کے خواہشات کے مطابق چلونگا، ‏نئی نسل جو بھی فیصلہ کریں گے عالمی فورمز سے رجوع کرینگے، یہاں عوامی میدان میں ہم ان کے ساتھ ہونگے۔

سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترامیم منظور کی نہیں گئی منظور کرائی گئی ہیں، آئینی ترامیم کے آخری دنوں میں میرے پاس بلاول کی کال آئی میں نے کہا ایک طرف آپ ہمارے لوگوں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں انکی زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں، بچوں کو ہراساں کر رہے ہیں تو ایسے معاملات میں آپ لوگوں کیساتھ بیٹھنے کیلئے بھی تیار نہیں ہوں۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا بلاول نے پوچھا یہ سب کون کر رہا ہے میں نے کہا آپ ہی معلوم کرائیں، سندھ میں آپکی حکومت ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ آج انہیں آئینی ترمیم کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے تو کل کو کسی اور مقصد کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آج خضدار کل تربت میں،خاموشیکو توڑنا ، جبری گمشد گیو ں کے خلاف کھڑ ے ہو نا ” کے عنوان سے بی وائی سی کا سلسلہ وار احتجاج ہوگا

بدھ اکتوبر 23 , 2024
خضدار( ویب ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے خضدار شہر میں جبری گمشدگیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات بالخصوص بلو چ طلباءکو نشانہ بنانے کے ردعمل میں "خاموشی کو توڑنا ، جبری گمشد گیو ں کے خلاف کھڑ ے ہو نا ” کے عنوان کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ