ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف پولیس کا جعلی ایف آئی آر سندھ ہائی کورٹ نے معطل کردیا

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ رہنماء ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہیکہ 14 اکتوبر کو میں نے اپنے ایڈووکیٹ جبران ناصر کے ساتھ سندھ ہائی کورٹ میں اپنا چوری شدہ پاسپورٹ اور موبائل فون کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی، جو 8 اکتوبر کی رات کراچی ایئرپورٹ سے واپس آتے ہوئے مجھ سے چھین لیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا ہےکہ عدالت نے ایس ایس پی اور ایس ایچ او ملیر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 اکتوبر تک مسروقہ سامان تلاش کرکے پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ، کراچی پولیس کی جانب سے جمعہ کے روز میرے خلاف درج کی گئی جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر کو ہائی کورٹ نے واضح ثبوتوں کا جائزہ لینے کے بعد اپنے دعوؤں کو غلط ثابت کرنے کے بعد غیر واضح طور پر معطل کر دیاہے ۔ سندھ ہائی کورٹ نے یہ بھی قرار دیا کہ مجھے حکام کی جانب سے کسی بھی طرح ہراساں نہیں کیا جائے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گودار انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا افتتاح اسلام آباد میں کر دیا گیا

پیر اکتوبر 14 , 2024
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سلام آباد میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل کی تقریب ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ شریک ہوئے۔ اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا۔ مدیر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ