پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچستان اور پنجاب سے 4 افراد جبری لاپتہ بعد ازاں ایک کو چھوڑدیا گیا

خضدار ،جھاو ، لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ،نامہ نگاراں ) پاکستانی فورسز خفیہ اداروں نے بلوچستان کے علاقہ خضدار ،جھاؤ اور پنجاب لاہور سے پاکستانی خفیہ اداروں نے 2 بلوچ طلباء سمیت 4 افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی صوبے پنجاب سے اطلاعات ہیں کہ رات گئے پاکستانی فورسز اور پولیس خفیہ اداروں نے لاہور میں طلباء ہاسٹل پر چھاپہ مار کر بلوچستان کے رہائشی لاہور یونیورسٹی کے طالب علم اکرام مینگل اور سپیریئر یونیورسٹی لاہور کے طالب علم شمریز بادینی کو غیر قانونی چھاپہ مارکر حراست میں لیکر نامعلوم جگہ منتقل کر دیا-

بلوچ طلباء کی جانب سے پاکستانی فورسز اور پنجاب پولیس کے ہاتھوں دونوں نوجوان طلباء کی جبری گمشدگی کے ویڈیو فوٹیج بھی شائع کیا گیا ہے، جہاں پنجاب پولیس اور سول کپڑوں میں ملبوس مسلح افراد انھیں گھسیٹ کر لے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے اکرام مینگل کو چھوڑ دیا ہے جبکہ شمریز بادینی تاحال لاپتہ ہے ۔

ادھر بلوچستان کے ضلع خضدار سے اطلاعات ہیں کہ گذشتہ روز صبح11 بجے کے قریب پاکستانی فورسز نے خضدار کوڑاسک کے مقام سے مسلم ولد اختر سمالانی نامی نوجوان کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

اس طرح ضلع آواران تحصیل جھاؤ کے مرکزی بازار سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے علی محمد نامی دکاندار کو ان کے دکان سے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ضلع کیچ مسلح افراد کی فائرنگ 1شخص ھلاک ایک زخمی

جمعرات اکتوبر 10 , 2024
کیچ ( نامہ نگار ) بلوچستان ضلع کیچ کے علاقہ سولبند میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے امان اللہ ولد عبدالحمید نامی شخص کو قتل کردیا جبکہ گل خان نامی شخص اس واقعے میں زخمی ہواہے ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ