خیبرپختونخوا قومی جرگہ پر پولیس کی فائرنگ 3 شرکاء ھلاک درجنوں زخمی

خیبر: پختون قومی جرگہ پر فورسز کا دھاوا، تین شرکاء ھلاک ، متعدد زخمی ۔

جرگہ کے مقام پر پولیس کی فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ سے ابتک درجنوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

بتایا جارہاہے کہ 11 اکتوبر پشتون قومی جرگے کے حوالے سے خیبر پختونخواہ کے علاقے خیبر میں جمع ہونے والے پشتون تحفظ موومنٹ جرگے پر پولیس نے دھاوا بول دیا، جرگے کے شرکاء کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ اور آنسو گیس پھینکے گئے۔

پشتون میڈیا کے مطابق پاکستانی فورسز نے جرگہ گاہ پر موجود شرکاء کو منتشر کرنے کے لئے پہلے آنسو گیس پھینکے جس سے شرکاء بے حال ہوگئے پھر فائرنگ کی گئی۔ جس کی زد میں آکر ابتک تین شرکاء ھلاک ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد تاحال واضع نہیں اور مزید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ھلاک ہونے والوں میں اسلام آباد میں بلوچ یکجتی کمیٹی کے دھرنے کے دوران ماہرنگ بلوچ کے ساتھ یکجتی کے لیے کھڑے ہونے والے پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکن خلیل وزیر پشتون جرگے پر پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں شامل ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ

بدھ اکتوبر 9 , 2024
لسبیلہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں نے رات گئے حب بھوانی شاہ پمپ کے قریب ایک ہوٹل سے دو نوجوانوں عمران بلوچ ولد محمد اقبال سکنہ امیر آباد اور جنید حمید ولد عبدالحمید سکنہ بھوانی کو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ